کفایت شعاری پالیسی میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ کی چھٹی ختم،سرکاری گاڑیوں اور پیٹرول سہولت بحال

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے توانائی بچت کے لیے نافذ بعض کفایت شعاری اقدامات میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری گاڑیوں اور پیٹرول کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔