امریکہ ایران مذاکرات: پاکستان اور قطر کی ثالثی میں دوسرا دور

برگن اسٹاک (رم نیوز)سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 45 منٹ تک کھل کر بات چیت ہوئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، مذاکرات میں لبنان کی صورتحال، آبنائے ہرمز، ایرانی جوہری ذخائر اور 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کے تحت آئندہ 60 روزہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم سفارتی عمل میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم فریقین کے ہمراہ موجود ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی نمائندگی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں خطے میں کشیدگی کی کمی کی راہ ہموار ہوگی۔