لاہور(رم نیوز) شہر کے مختلف علاقوں بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور جوہر ٹاؤن میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا۔ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 11.2 ملی میٹر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی