معاہدہ ناکام ہوا تو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد کر سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری تجارت پر ٹول ٹیکس (فیس) عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے 'محافظ' کا کردار ادا کرتے ہوئے بھاری اخراجات برداشت کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی فیس نافذ نہیں کی جا رہی، لیکن مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اخراجات کے ازالے کے لیے اس اہم آبی گزرگاہ پر فیس وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔