اسلام آباد / برگن سٹاک(رم نیوز)پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات کے عمل اور جوہری امور، پابندیوں و تنازعات کے حل پر نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سیاسی نگرانی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے ماتحت مختلف ورکنگ گروپس کام کریں گے۔ مزید برآں، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے براہ راست مواصلاتی لائن قائم کر دی گئی ہے، جبکہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر عمل درآمد کے لیے ایران، امریکہ اور لبنان پر مشتمل ایک 'ڈی کنفلکشن سیل' بھی تشکیل دیا جائے گا۔ تمام امور پر تکنیکی بات چیت برگن سٹاک ریزورٹ میں جاری رہے گی۔
ایران امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں 60 روزہ روڈ میپ طے، نگرانی کمیٹی قائم