لاہور(رم نیوز) پاکستان میں حج 2027ء کے لیے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز آج سے کر دیا گیا ہے، جو وزارتِ مذہبی امور کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں ہے، تاہم حج بکنگ کے وقت پاسپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگا جس کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہیے۔ حج بکنگ کا عمل کوٹہ مکمل ہونے تک "پہلے آئیں، پہلے پائیں" کی بنیاد پر جاری رہے گا اور صرف پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی بکنگ کے اہل ہوں گے
حج 2027ء کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، 'پہلے آئیں، پہلے پائیں' کی بنیاد پر بکنگ ہوگی