امریکہ ایران مذاکرات میں پیشرفت؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

نیویارک(رم نیوز) امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر سے زائد کی کمی کے ساتھ 79.44 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران کی تیل برآمدات پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں ، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔