قطر: راس لفان گیس کمپلیکس میں تکنیکی حادثہ، دھماکے اور آگ سے درجنوں افراد متاثر

دوحہ (رم نیوز) قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں ایک ہولناک تکنیکی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اچانک ہونے والے ایک زوردار دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں 54 افراد زخمی جبکہ 18 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سول ڈیفنس کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔