سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کاروبار شروع ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 ہزار 223 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 80 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مندی کے باعث انڈیکس 2 ہزار 475 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 78 ہزار 922 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے مثبت آغاز نے مارکیٹ کو دوبارہ استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔