ملک کے متعدد اضلاع میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے علاقوں بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔