گلگت بلتستان 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت(رم نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، جس کے ساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی اس اہم پیشرفت کے بعد اب ایوان میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کے مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ حلف برداری کے فوری بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ عدالتی احکامات کی وجہ سے گلگت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا، جس کے باعث ان نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کا عمل ابھی باقی ہے۔