کراچی(رم نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقدہ تقریب میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا، جبکہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز بھی موجود تھے۔جسٹس منیب اختر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔
چیف جسٹس کی عدم موجودگی، جسٹس منیب اختر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں