اسلام آباد(رم نیوز) غیر ملکی وفد کی آمد اور ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل رہے گی۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے کاز لسٹیں منسوخ کر کے تمام مقدمات ملتوی کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں اور وفاقی آئینی عدالت کی صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
غیر ملکی وفد کی آمد، اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی آئینی عدالت آج بند رہے گی