واشنگٹن(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں ہفتے امارات، کویت اور بحرین کا دورہ کریں گے۔ اس کا مقصد ایران کے ساتھ حالیہ ابتدائی معاہدے پر خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، مارکو روبیو بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ خلیجی رہنما ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے ممکنہ تعمیر نو فنڈ پر تحفظات رکھتے ہیں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ تہران یہ رقم سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے پراکسی گروپس پر خرچ کر سکتا ہے۔ یہ دورہ ان ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور مشرقِ وسطیٰ کے سکیورٹی ڈھانچے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا رواں ہفتے خلیجی ممالک کا دورہ، ایران معاہدے پر مشاورت ہوگی