سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت آغاز ہوا ۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 450 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 1 لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج مارکیٹ نے خسارہ پورا کرتے ہوئے دوبارہ نفسیاتی حد بحال کر لی ہے۔