آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ، 772 امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع

مظفرآباد(رم نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی اور گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 45 انتخابی حلقوں سے اب تک مجموعی طور پر 772 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ سیاسی صورتحال کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کی طرف سے تاحال ٹکٹ جاری نہیں ہو سکے، جو آئندہ دو روز میں متوقع ہیں۔ الیکشن کمیشن میں اب تک 24 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔