آبنائے ہرمز کھلنے پر ٹرمپ کا اطمینان، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پرایران کو سخت نتائج کی تنبیہ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر تہران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ جو کرنا ضروری ہوا وہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جب تک ایران احترام کا دائرہ برقرار رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر کھل چکی ہے اور ایران وہاں مثبت اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مستقبل میں طویل مدتی جوہری شفافیت اور بڑے پیمانے پر اپنے ہتھیاروں کے معائنوں پر بھی رضامند ہو جائے گا۔