ایران اور عمان میں سٹریٹجک رابطے، ایرانی سپیکر اور وزیر خارجہ اہم مشن پر مسقط روانہ

تہران(رم نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک اہم سفارتی مشن پر عمان روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے کا بنیادی ایجنڈا 'آبنائے ہرمز کے انتظامات' پر مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق، ایرانی سپیکر اور وزیر خارجہ مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔