کوئٹہ(رم نیوز) کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس ٹرین کی سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین کی منسوخی کے ساتھ ساتھ، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی راستے میں ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیڈول کے تحت پشاور سے آنے والی ٹرین کو جیکب آباد سٹیشن پر روک کر وہیں سے واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے ٹرین سروس کی معطلی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
تکنیکی وجوہات ،جعفر ایکسپریس کی سروس معطل، ٹرین کو جیکب آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ