لاہور(رم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو اجلاس میں ٹیکس چوری کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے شادی ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہر ٹرانزیکشن کا حساب رکھا جا سکے۔ اجلاس میں معیشت کو کیش سے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا اور بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو میں 38 فیصد اضافے کے بعد اب مالی سال 27-2026 کے لیے 528 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری پر 'نو ٹالرنس' کی پالیسی ہوگی اور جعلی رسیدیں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات، شادی ہالز اور فوڈ چینز پر کیمرے لگانے کا فیصلہ