اسلام آباد(رم نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے پہلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 20 ہزار 124 عازمین نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔حکام کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ دونوں سکیموں کے عازمین کے لیے یہ رجسٹریشن لازمی ہے۔ ابتدائی مرحلے کے لیے شناختی کارڈ (یا ب فارم) اور ڈیجیٹل تصویر ضروری ہے، جبکہ کارآمد پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے میں لازمی ہوگی۔ عازمین کو سہولت کے لیے فیملی گروپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حج 2027، آن لائن رجسٹریشن شروع، پہلے ہی دن 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول