اسلام آباد(رم نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے مالی سال کا فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس کے بعد اس کی دفعات وار منظوری کا عمل جاری ہے۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی میں کمی کی ترامیم پیش کی گئیں، جن کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کیا جائے اور غریبوں کے بجائے اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جائے۔
قومی اسمبلی: فنانس بل 2026 کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع