9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں تعطیل ہوگی، حکومتِ بلوچستان

کوئٹہ(رم نیوز)حکومتِ بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، 9 اور 10 محرم الحرام کو تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے، یہ فیصلہ محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل سگنلز بحال رکھے جائیں گے۔