ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ، نور خان ایئربیس پر پرتپاک الوداع

اسلام آباد(رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے۔نور خان ایئربیس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو ان کے دورہ پاکستان کی یادگار تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی البم بھی پیش کیا گیا۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پرتپاک استقبال، شاندار مہمان نوازی اور خصوصی محبت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔