اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فارسی شعر سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ایران کو مشکل وقت کا ساتھی قرار دیا اور ایران امریکہ جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن معاہدے کے لیے مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں اور شرپسند عناصر اس امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے علامہ اقبالؒ کے کلام سے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کو "یک جان، دو قالب" قرار دیا۔ انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی تعمیری اور مثبت قرار دیا۔
پاک ایران پریس کانفرنس, دونوں ممالک کا خطے میں امن اور باہمی تعاون بڑھانے کا عزم