ابوظہبی(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، اس لیے کسی بھی ملک کو یہاں سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عراق سے ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملے بند نہیں ہوتے، خطے میں تنازع کا خاتمہ ممکن نہیں، تاہم اگر ایران ایک عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو اس کے لیے ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں۔