اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور امیگریشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایران امریکہ امن پیشرفت کو سراہا، جبکہ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے جلد دوبارہ تفصیلی دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
پاک ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات،سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون کا عزم