کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سکیورٹی الرٹ

کراچی(رم نیوز)شہرِ قائد میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جس میں عزاداران حضرت عباس علمدارؑ کی قربانی کی یاد میں شرکت کریں گے۔ جلوس سے قبل صبح 11 بجے مجلسِ عزا منعقد ہوگی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ یہ روایتی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ نمائش چورنگی پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ جلوس اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ریزرو فورس اور سنائپرز تعینات ہیں، ٹریفک کے لیے بھی خصوصی انتظامات ہیں۔