خواتین سفارتکاروں کا عالمی دن،صدر زرداری کا خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین سفارتکاروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں امن، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں خواتین کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے بیگم رعنا لیاقت علی، شائستہ اکرام اللہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تاریخی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین سفارت کار عالمی فورمز پر ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر رہی ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے مفاہمتی عمل جیسی حالیہ پیش رفت میں خاموش سفارت کاری کی اہمیت مزید واضح ہو گئی ہے