خواتین سفارت کار عالمی امن اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں: آصفہ بھٹو

کراچی(رم نیوز) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین عالمی امن اور باہمی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بیگم رعنا لیاقت علی خان اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روشن مثالیں دیتے ہوئے نوجوان خواتین کو سفارت کاری کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔