اسلام آباد(رم نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں عالمی برادری نے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا ہے، اور پاکستان خطے کے امن کے لیے اپنا یہ تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کا دورہ کر کے ملکی قیادت سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو بھی کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے نیوکلیئر پروگرام، پابندیوں اور لبنان کی صورتحال پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی محفوظ رہائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے سفارتی سطح پر تمام ممکنہ چینلز کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔
امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا تعمیری کردار عالمی سطح پر تسلیم: ترجمان دفترِ خارجہ