لاہور(رم نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں پری مون سون کے تحت حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق سکول سربراہان اور درجہ چہارم ملازمین کی اوقاتِ کار میں حاضری لازمی ہوگی۔ انتظامیہ کو چھتوں، نکاسی آب اور خستہ حال عمارتوں کا فوری معائنہ کر کے ہنگامی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب کے سکولوں میں پری مون سون اقدامات کی ہدایات، غفلت پر کارروائی کا انتباہ