موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(رم نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند وفاقی وزراء کا طرزِ سیاست ایسا ہے جو خود وزیرِ اعظم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے پر زور دیا، جبکہ بعض وزراء کے بیانات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایسے وزیر کیوں موجود ہیں جو راولاکوٹ کے شہریوں کو کشمیری تسلیم کرنے سے ہی انکار کرتے ہیں۔