ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈکپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے

واشنگٹن(رم نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو نیو جرسی میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شرکت کریں گے اور عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے مطابق صدر ٹرمپ مصروفیات کی وجہ سے اب تک کوئی میچ نہیں دیکھ سکے، تاہم وہ کھیلوں کے بڑے ایونٹس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور فائنل کے موقع پر سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔