وینزویلا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، 164 ہلاک، 1000 سے زائد زخمی، ایمرجنسی نافذ

کراکس (رم نیوز) وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے دو ہولناک زلزلوں نے مچائی تباہی، جس کے نتیجے میں 164 افراد ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے سے 22 منزلہ ٹاور سمیت درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ اور سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کے مطابق مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جبکہ سکول اور ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ امریکی ماہرین نے ملبے تلے دبے افراد کے باعث ہزاروں ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب جاپان میں بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا ہے۔

پاکستان کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔