عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 فیصد سستا، قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر برقرار

نیویارک (رم نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم 5 فیصد تک گر کر گزشتہ 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ بین الاقوامی منڈی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کم ہو کر 69.28 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح، برطانوی خام تیل بھی سستا ہونے کے بعد 72.50 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔