راولپنڈی(رم نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ پراکسی گروہ 'فتنہ الہندوستان' کے ایک خودکش بمبار سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے وژن 'عزمِ استحکام' کا حصہ ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو اس کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔