حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، قیمتیں فی الحال برقرار

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر عائد لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر نئی لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی کی شرح 66 روپے 64 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی کو 20 روپے 36 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیوی میں اس حالیہ اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو عارضی ریلیف دیتے ہوئے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور انہیں برقرار رکھا ہے۔