وینزویلا میں زلزلے سے تباہی؛ 920 افراد جاں بحق، امریکہ کا 150 ملین ڈالر امداد کا وعدہ

کراکس (رم نیوز)وینزویلا میں دو طاقتور زلزلوں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے، جہاں اب تک 920 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں عمارتیں تباہ ہونے کے باعث کراکس ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے زندگیوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ملک کی قائم مقام صدر نے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران عالمی برادری نے وینزویلا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ امریکا نے زلزلہ زدگان کے لیے 150 ملین ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔