آبنائے ہرمز میں جہاز پر ایرانی حملہ قبول نہیں، جلد جواب دیں گے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا مضبوط اشارہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کا یہ اقدام بالکل پسند نہیں آیا جس نے جہاز پر چار بار حملہ کیا، تاہم ان میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس اشتعال انگیزی پر امریکی ردعمل کے بارے میں دنیا کو جلد معلوم ہو جائے گا، جس کے بعد خطے میں بحری سلامتی کے حوالے سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔