ٹورنٹو (رم نیوز)فیفا ورلڈکپ 2026 کے ایک اہم میچ میں سینیگال نے عراق کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس بھاری مارج سے فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں بدستور برقرار ہیں۔ ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ 'آئی' کے اس یکطرفہ مقابلے میں سینیگال کے حبیب دیارا نے چوتھے ہی منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
اس کے بعد پاپ گیے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2 گول داغے، جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک ایک گول کر کے عراق کی شکست پر مہر ثبت کی۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ایک میچ کے اندر 5 گول سکور کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے اور اس نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ رقم کر دیا ہے۔