آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر، امریکہ اور خلیجی ممالک کا ایرانی خطرات سے نمٹنے کا عزم

واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی رکاوٹ کو مسترد کرتے ہوئے آزادانہ بحری نقل و حرکت کو عالمی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ وزارتی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقائی امن کے لیے ایران کے میزائلوں، ڈرونز اور پراکسی گروپوں کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، جبکہ ایران سے تجارت مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔ اعلامیے میں خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی گئی، تاہم امریکہ ایران یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کے ثالثی کردار کی تعریف کی گئی۔