لاہور (رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جہاں سورج کی تپش کے باعث پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت صوبے میں بارش کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت برقرار ہے اور شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا ایک نیا موسمی سسٹم 2 جولائی کو ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ہوں گی اور گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، 2 جولائی سے نئے بارانی سسٹم کی پیشگوئی