مظفر آباد(رم نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دن 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں وزیرِ خزانہ قاسم مجید 286 ارب روپے سے زائد مالیت کا میزانیہ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 36 ارب روپے اور نارمل میزانیے کے لیے 250 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ رقم تعلیم کے لیے 57 ارب اور صحت کے لیے 25 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج: 286 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا