ملک بھر میں شدید گرمی، رات کو چند مقامات پر گرج چمک کا امکان

اسلام آباد، لاہور(رم نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم، خشک اور حبس زدہ رہے گا، تاہم محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں چند بالائی اضلاع اور پنجاب کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں شدید حبس کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہے گی، البتہ رات کے وقت سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔ شدید موسم کے پیشِ نظر شہریوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی تاکید ہے۔