ناٹنگھم(رم نیوز) انگلینڈ کے نامور آل راؤنڈر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ ان کے کریئر کا آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے میچ شروع ہونے سے قبل اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ بین سٹوکس کا 15 سالہ شاندار کریئر اور 4 سالہ ٹیسٹ کپتانی کا دور ایک ایسے وقت میں ختم ہو رہا ہے جب وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد نائٹ کلب کے ایک واقعے پر سخت تنقید اور کرکٹ بورڈ کی تحقیقات کا سامنا کر رہے تھے۔ سٹوکس نے انگلینڈ کے لیے مجموعی طور پر 121 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 11 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 340 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان