اسلام آباد(رم نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے یونین کونسلز کی حدبندی کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔نئے طریقہ کار کے مطابق، موجودہ حلقہ بندیوں پر کسی بھی قسم کے اعتراضات 4 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، جنہیں نمٹانے کے لیے 29 جولائی تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن 17 اگست کو تمام یونین کونسلز کی حتمی فہرستیں پبلک کرے گا، اور اس عمل کی تکمیل کے فوراً بعد صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کا حتمی اعلان 17 اگست کو ہوگا