مالی سال کا سرپلس بجٹ پاس، قومی اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی منظوری

لاہور(رم نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 27-2026 کے سرپلس بجٹ اور پی ایس ایل 12 کے انتظامی فنڈز کی متفقہ منظوری دے دی ہے، جس کا بڑا فائدہ کھلاڑیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچے گا۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اب قومی کرکٹرز کو فی ٹیسٹ میچ 15 لاکھ، ون ڈے کے ساڑھے 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے ساڑھے 4 لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ قائد اعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی بڑھا کر 1 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا مجموعی بجٹ 4 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے اور گراؤنڈ سٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔