کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کے لیے ملا جلا رجحان رہا، جہاں مارکیٹ ابتدا میں غیر معمولی تیزی دکھانے کے بعد اچانک گراوٹ کا شکار ہو گئی۔آغازِ کاروبار پر زبردست خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 701 پوائنٹس کی اڑان بھر کر ایک لاکھ 80 ہزار 272 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، یہ ریکارڈ بریکنگ تیزی دیرپا ثابت نہ ہوئی اور پرافٹ ٹیکنگ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ اچانک ریڈ زون میں چلی گئی، جس سے انڈیکس کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 158 پوائنٹس پر آگیا۔
سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا