اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے وٹس ایپ صارفین کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند، بلاک یا غیر فعال سموں پر چلنے والے اکاؤنٹس کسی بھی وقت صارفین کی دسترس سے باہر ہو سکتے ہیں۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق، اگر آپ کا واٹس ایپ ایسی سم پر بنا ہے جو بائیومیٹرک طور پر تصدیق شدہ نہیں یا طویل عرصے سے بند ہے، تو اکاؤنٹ اچانک لاگ آؤٹ ہو سکتا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے وٹس ایپ کو ایک فعال اور رجسٹرڈ نمبر پر منتقل کریں اور ضرورت پڑنے پر کسٹمر کیئر سینٹر سے رجوع کریں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل نمبر اب ہر شہری کی ڈیجیٹل شناخت بن چکا ہے، اس لیے اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
پی ٹی اے کا غیر تصدیق شدہ سموں پر وٹس ایپ بند ہونے کا انتباہ